ملائیشیا میں ضبط طیارے کے مسافر وطن واپس آکر ایک اور مشکل میں پھنس گئے

کوالمپور میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے کے بعد 182 مسافر پھنس گئے تھے جنھیں دو پروازوں کی مدد سے واپس لایا جارہا ہے


Staff Reporter January 17, 2021
پہلی پرواز میں 118 مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ہے(فوٹو، ایکسپریس)

PESHAWAR: ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافر وطن واپسی پر ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

ملائیشیاء سے 118 مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گے تاہم ایئرلائن کا عملہ مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارے کو کوالمپور میں روکے جانے سے 172 مسافر پھنس گے تھے، جن کووطن واپس لانے کے لیے نجی ائیرلائن کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 118 مسافروں کو براستہ دبئی اسلام آباد لائی ہے جبکہ دوسری پرواز رات 1 بج کر 40 منٹ پر مزید 54 مسافروں کو براستہ دوحہ واپس آئیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ

دوسری جانب نجی ائیرلائن کی پرواز 118 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی ہے جس پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، مسافروں نے سامان نہ ملنے پر نجی ائیرلائن کے خلاف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔