خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے شدت 54 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔
Load Next Story