پولیس نے پٹرول پمپ زبردستی بند کرائے پٹرولیم ڈیلرز

پمپ بند نہ کرنے کی صورت میں عملے اور مالکان و منیجرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

پمپ بند نہ کرنے کی صورت میں عملے اور مالکان و منیجرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

SHANGHAI:
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق تمام علاقوں میں پولیس نے زبردستی پٹرول پمپ بند کرادیے اور پٹرول پمپ بند نہ کرنے کی صورت میں عملے اور مالکان و منیجرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،پیٹرول پمپس کی بندش کا قیمتوں میں نظرثانی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو کوئی ہدایت جاری کی ۔


انھوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے اپیل کی کہ پٹرول پمپس زبردستی بند کرائے جانے کا نوٹس لیاجائے، ادھر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل احمد بیگ نے پٹرول پمپس کی بندش کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story