کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 10951 ہوگئی

ملک بھر میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہوگئی، این سی او سی


ویب ڈیسک January 17, 2021
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے فوٹو: فائل

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ، جس کے بعد کورونا ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 67 ہزار 622 ہوگئی ہے۔

2521 نئے کیسز

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے۔

کہاں کتنے کیسز

ملک میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569، اسلام آباد میں 40 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

1540 صحتیاب

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 540 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وائرس کو ہرانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہوگئی ہے۔

مزید 43 افراد جاں بحق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ہلاکتیں سب سے زیادہ

اگرچہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے تاہم اس وبا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہیں، جہاں 4 ہزار 409 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 779، اسلام آباد میں 456، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 مصدقہ کورونا مریض لقمہ اجل بنے ہیں۔

34701 فعال کیسز

ملک میں اس وقت کورونا کے 34 ہزار 701 فعال مریض موجود ہیں ، جو اپنے گھروں اور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں