پاکستان نے ٹیکس محصولات میں اضافہ کیاآئی ایم ایف

احتساب کے نظام کی بہتری سے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے تعمیرات کیلیے درکار اجازت ناموں کے حصول کا دورانیہ کم کیا، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیلیے ٹیکس اکٹھے کرنے والے اہلکاروں کو مراعات دے کر ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اکنامک گورننس ریفارمز ٹو سپورٹ انکلو سیو گروتھ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے کاروبار سے متعلقہ قوانین کی بہتری اور اصلاحات کے ذریعے تعمیرات کے لئے درکار اجازت ناموں کے حصول کے دورانیہ کو کم کیا ہے۔


پاکستان کا شمار مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر تعمیرات کے شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کے تحت وقت کو کم کیا گیا ہے، ڈیجیٹلائزیشن اور ای سروسز کے اقدامات کے ذریعے انفرادی فیصلوں کو محدود کر کے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے، مراعات کی پیش کش بھی کارکردگی کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

احتساب کے نظام کی بہتری،اداروں کے باہمی رابطوں میں اضافہ اور سول سروسز و پیشہ وارانہ اور مسابقتی ماحول کو بہتر بنا کر کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں تعمیرات کے اجازت ناموں کے حصول کے دورانیہ کو کم کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story