پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج

عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے، درخواست گزار کی استدعا

عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے، درخواست گزار کی استدعا۔ فوٹو: فائل

ملک میں حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملہ پہلے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں اضافہ کر دیاگیا۔


درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے۔

 
Load Next Story