جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر

فورسز کے جوانوں کی جیپ میں بیٹھے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ یہ چھوٹی گنز کے ساتھ نہیں کھیلتے، اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔


Sports Reporter January 17, 2021
فورسز کے جوانوں کی جیپ میں بیٹھے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ یہ چھوٹی گنز کے ساتھ نہیں کھیلتے، اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی پاکستان میں سیکورٹی سسٹم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تبریز شمسی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کو سراہا،تبریز نے لکھا کہ سیکیورٹی بہت سخت ہے۔

دوسرے پیغام میں فورسز کے جوانوں کی جیپ میں بیٹھے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ یہ چھوٹی گنز کے ساتھ نہیں کھیلتے، اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں،انھوں نے ساتھ ویڈیو گیم ''کال آف ڈیوٹی'' کا حوالہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ہفتے کو کراچی پہنچی تھی،اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد مہمانوں کے روٹ کی نگرانی پر مامور رہی،ہوٹل میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔