دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا

پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،دلبر


Muhammad Yousuf Anjum January 17, 2021
پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،دلبر ۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر دلبر حسین نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا۔

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے دلبر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،فائنل کھیلنے کے بعد اس بار زیادہ مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں دلبرحسین نے کہاکہ قلندرز ٹیم میں لیگ اسپنر راشد خان کی شمولیت خوش آئند ہے،میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پی ایس ایل اور آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اس تجربے کو بروئے کار لاکر اب اگلی منزل پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، اورپی ایس ایل ہی واحد پلیٹ فارم ہے جس میں پرفارمنس سے یہ خواب پورا ہوسکتا ہے۔

دلبر کے مطابق ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنا اب تک کا یادگار ترین لمحہ ہے، یوں تو بولر کے لیے ہر وکٹ ہی بہت اہم ہوتی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہترین اسٹروکس پلیئر بابر اعظم کو بھی اپنی بولنگ کا نشانہ بناؤں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں