علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب

احسن رضا کے ساتھ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں امپائرنگ کریں گے


Sports Reporter January 17, 2021
احسن رضا کے ساتھ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں امپائرنگ کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: علیم ڈارکے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب آ گیا، وہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں احسن رضا کے ساتھ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں امپائرنگ کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بارہوم گراؤنڈ پر کسی ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفری جاوید ملک طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کریں گے، ان کے ساتھ دونوں ٹیسٹ میں آصف یعقوب تھرڈ، راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، شوزب رضا ٹی وی اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہیں، دوسرے میچ کیلیے شوزب رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضااور راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر ز مقرر کیے گئے ہیں، آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، احسن رضا اور شوزب رضا تھرڈ اور فورتھ امپائرہوں گے، میچ ریفری جاوید ملک ہی ہوں گے۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ ایک جذباتی لمحہ ہوگا، 132 میچز میں امپائرنگ کرچکا بالآخر 17 سال بعد اپنے ملک میں یہ موقع مل رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں