غیر قانونی تعمیرات درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری

سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان، ڈی جی کے ڈی اے، میونسپل کمشنر،ڈی جی ایم ڈی اے ودیگرحکام کونوٹس

شہر میں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں، متعلقہ اداروںکی ملی بھگت سے قبضے ہو رہے ہیں، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان، ڈی جی کے ڈی اے، میونسپل کمشنر، ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی ایم ڈی اے، سیکریٹری بورڈآف انوسٹمنٹ و دیگرحکام کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شہری محمود اختر نقوی کی درخواست کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا، آباد بلڈر ایسوسی ایشن نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔


سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان، ڈی جی کے ڈی اے، میونسپل کمشنر، ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ڈی جی ایم ڈی اے، سیکریٹری بورڈآف انوسٹمنٹ و دیگرحکام کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

عدالت نے عبوری حکم نامے میں کہا ہے کہ تمام فریقین آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کو یقینی بنائیں، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، متعلقہ ادارے ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں اورمتعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی قبضے ہو رہے ہیں۔

 
Load Next Story