ایکسپریس نیوز کے ثاقب بشیر صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن منتخب

ثاقب بشیر اور ان کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا


Staff Reporter January 17, 2021
مقررہ وقت تک ثاقب بشیر اور ان کے پینل کے مدمقابل کسی نے فارم جمع نہیں کرائے فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیٹی رشکیل دی گئی تھی جس کے چیئرمین اعظم خان تھے جبکہ ممبران میں شاہ خالد اور ریاض الحق شامل تھے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16جنوری دن بارہ بجے تک جمع کرانے کا وقت تھا۔

ایکسپریس نیوز کے کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر صدر ، ٹونٹی فور نیوز کے احتشام کیانی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے بلامقابلہ منتخب پینل میں سنیئر نائب صدر بی بی سی سے شہزاد ملک ، نائب صدر امبرین علی ، فنانس سیکرٹری ذیشان سید ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر نصیر، جوائنٹ سیکرٹری فرح ماہ جبیں،پریس سیکرٹری حسین احمد چوہدری شامل ہیں جبکہ گورننگ باڈی میں آصف نوید، زبیر قریشی، راجہ بشارت، نجیب ملک، محمد فیض، برہان بخاری اور عمر برنی شامل ہیں۔ کامیابی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن اور اعلان پیر دن 2 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بار روم میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔