کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

کھلاڑیوں کی رپورٹس منفی آنے پر اطمینان کی لہردوڑ گئی


Sports Reporter January 17, 2021
کھلاڑیوں کی رپورٹس منفی آنے پر اطمینان کی لہردوڑ گئی

دورہ پاکستان پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ منفی آگئے۔

مہمان ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کی صبح کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز بھی کردیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مہمان سائیڈ نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیا، دوران پریکٹس کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پریکٹس کرے گی۔

مہمان ٹیم کے ترجمان کے مطابق پیر کو صبح 10 بجے شروع ہونے والی پریکٹس کے بعد دوپہر دو بجے افریقی ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک ورچل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو جنوبی افریقہ ٹیم کے منیجر کی میڈیا کانفرنس ہوگی۔ جمعرات اور جمعے کو مہمان ٹیم انٹر اسکواڈ میچز کھیلے گی۔ دوسرے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اگلے دو روز روزآنہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر 1 بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا، پیر کو صبح 10 ٹریننگ سیشن ہوگا، بعد ازاں قومی کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،26 تا30 جنوری شیڈول پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ابتدائی روزصبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ روزآنہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔