حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،عثمان بزدار


ویب ڈیسک January 17, 2021
عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ، راعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں