
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میں1 خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔