واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا

ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کےعلم میں ہونا بہت ضروری ہے، وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی


ویب ڈیسک January 17, 2021
ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کےعلم میں ہونا بہت ضروری ہے، وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی

ISLAMABAD: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں توسیع کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ذیلی کمپنی ''واٹس ایپ'' نے اپنی نئی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ موخر کردیا تھا، واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن آگے بڑھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوامی تنقید کے بعد واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی

دنیا بھر سے صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ چھوڑ کر سگنل اور ٹیلی گرام پر منتقل ہونا شروع ہوگئی تھی اور واٹس کو اپنی نئی پالیسی سے متعلق شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کے باعث واٹس نے ایپ نے فوری طور پر یہ فیصلہ موخر کرتے ہوئے فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر اب 15 مئی کردی ہے۔



وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک جیسی کمپنیاں بہت بڑی آبادی کو متاثر کرتی ہیں لہذاٰ ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کے علم میں ہونا بہت ضروری ہے اور لوگوں کی پرائیوسی کو تحفظ فراہم کرنا یقینی ہونا چاہیے۔

واضح رہے واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام صارفین کا ڈیٹا جس میں موبائل کی تمام معلومات سمیت لوکیشن بھی شامل ہے، فیس بک اور انسٹاگرام اور مسینجر جیسی دیگر ذیلی کمپنیوں کو فراہم کرے گی۔ واٹس ایپ کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے صارفین پیغام رسانی کے متبادل ایپس پر منتقل ہونا شروع ہوگئے تھے جس میں سگنل اور ٹیلی گرام سرفہرست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں