مہنگائی کی شرح 126 سے کم ہوکر 79 پر آگئی گورنر سندھ کا دعویٰ

ٹیکس کی وصولی میں 5 فیصد اضافہ، ترسیلاتِ زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا، عمران اسماعیل


ویب ڈیسک January 17, 2021
3 سال میں فاریکس ذخائر میں 7.7 فیصد اضافے سے 20.25 بلین ڈالرز ہوا، گورنر سندھ۔ فوٹو:فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ افراطِ زر 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگیا ہے، جب کہ ترسیلاتِ زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دسمبر 2019 اور 2020 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق افراطِ زر 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگیا ہے اور ایف بی آر ٹیکس 469 سے بڑھ کر 508 ارب تک اضافہ ہوا ہے۔



گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ برآمدات 1993 سے بڑھ کر 2357 ملین ڈالر ہوگئیں اور ماہانہ اوسطاً 2 ارب ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں، کرنٹ اکاؤنٹ مائنس 319 سے بڑھ کر 447 ملین ہوگیا ہے، ایل ایس ایم 5.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔



گورنر سندھ نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افراطِ زر میں 8 فیصد تک کمی ، ٹیکس کی وصولی میں 5 فیصد اضافہ، ترسیلاتِ زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ 3 سال میں فاریکس ذخائر میں 7.7 فیصد اضافے سے 20.25 بلین ڈالرز ہوا، اور کرنٹ اکاؤنٹ میں 193 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں