Non24Hour Sleep Disorder یا نیند کا بگاڑ

اس بیماری سے متاثرہ بعض لوگ رات کو سو نہیں پاتے اور دن میں بھی وہ جاگنے سے معذور ہوتے ہیں۔


Mirza Zafar Baig September 09, 2012
یہ ایک ایسا مرض ہے جو بینا اور نابینا دونوں طرح کے افراد کو متاثر کرتا ہے، مگر نابینائوں میں یہ زیادہ عام ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جیٹ لیگ شدید تھکن، نقاہت اور نیند کی خرابی کا ایسا بگاڑ ہے جس کی وجہ سے جسم کا circadian rhythmsیا حیاتیاتی وقت نارمل نہیں رہ پاتا اور اسی کے باعث انسان مسلسل سوتا رہتا ہے۔

اس بیماری سے متاثرہ افراد کے اندر موجود اندرونی باڈی کلاکس یا جسمانی گھنٹے دن بھر کے معیاری چوبیس گھنٹے کی نارمل گردش کو سمجھنے اور تسلیم کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور اسی لیے مذکورہ فرد کے رات اور نیند کے معاملات خراب ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد بعض لوگ رات کو سو نہیں پاتے اور دن میں بھی وہ جاگنے سے معذور ہوتے ہیں۔

زیادہ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جو بینا اور نابینا دونوں طرح کے افراد کو متاثر کرتا ہے، مگر نابینائوں میں یہ زیادہ عام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نابینا افراد کے ساتھ روشنی کی حساسیت کا مسئلہ نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ دیکھ نہیں پاتے۔ اس کے بجائے نابینا افراد کے جسمانی کلاکس زمین کی گردش یا حرکت سے وابستہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں