راولپنڈی گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں پیش آیا

افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں پیش آیا (فوٹو: ایکسپریس)

تھانہ روات کی حدود میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں پیش آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد عمر احسان، والدہ انعم احسان اور ان کا بچہ شامل ہیں۔




ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Load Next Story