لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی

اقرا محلہ لال جہانیاں کی رہائشی تھی اور نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کراکے تفتیش شروع کردی فوٹو: فائل

ٹاؤن شپ کے علاقے میں نجی ہوسٹل میں طالبہ نے پراسرار طور پر دوپٹے سے پھندا لے کر خودکشی کرلی۔


اقرا محلہ لال جہانیاں کی رہائشی تھی اور لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی، گزشتہ روز ہوسٹل کے روم میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کراکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اقرا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ،تاہم پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
Load Next Story