دودھ چوری کاالزام‘زمیندارنے ملازم کوزنجیروں سے باندھ دیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اشتیاق عرف شاکا کو گرفتار کر لیا

ملزمان تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے۔ فوٹو: فائل

دودھ چوری کے الزام پر زمیندار نے اپنے ملازم پرتشدد اور زنجیروں سے باندھ دیا' ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مرکزی ملزم اشتیاق عرف شاکا کوگرفتار کرلیا۔


تحصیل جھمرہ کے علاقہ چک نمبر189 رپ رسولپور میں شہزاد نامی شخص کو اس کے ساتھیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے سر کے بال مونڈ دیے اور اس کے پیروں میں زنجیر ڈال کے مویشیوں کی کھرلی پر باندھ دیا اور خود ہی اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے۔

شہزاد کو سبق سکھانے کے لیے گھنٹے حبس بے جا رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اشتیاق عرف شاکا کو گرفتار کر لیا ۔
Load Next Story