ریلوے میں مالی بحران شدیدملازمین کے اوورٹائم پرپابندی

بلاوجہ اوور ٹائم نہ لینے اور تمام کام دفتری اوقات کار میں ہی مکمل کرانے کی ہدایت

بلاوجہ اوور ٹائم نہ لینے اور تمام کام دفتری اوقات کار میں ہی مکمل کرانے کی ہدایت فوٹو:فائل

پاکستان ریلوے نے شدید مالی بحران کے باعث ریلوے کے تمام دفاترز،ساتوں ڈویژنز،ہیڈ کوارٹر ،ورکشاپوں اور ریلوے پولیس میں اوور ٹائم پر فوری پابندی لگا دی ہے یہ پابندی غیر معینہ مدت تک لگائی گئی ہے۔


اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تمام دفاتر،ورکشاپوں کے سربراہان اور افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ملازم سے بلاوجہ اوور ٹائم نہ لیا جائے اور سرکاری کام کو تقسیم کر کے دفتری اوقات کار میں ہی مکمل کرایا جائے،پاکستان ریلوے میں پہلی بار اوور ٹائم پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس پابندی پر ریلوے تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں، ریلوے تنظیموں کے قائدین مبارک حسین ،عامر رضا،آفتاب شاہ،خرم راٹھور،راشد اقبال،چودہری عامر نے یہ پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے پابندی ختم نہیں کرنا تو فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کر دیا جائے اور اعلان کیا ہے کے اوور ٹائم بحال نا ہوا تو ملک بھر کے اسٹیشنوں،ڈویژنوں پر احتجاج ہوگا۔
Load Next Story