مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص 46 مریض جاں بحق
ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے، این سی اوسی
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 46 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ 19 کے 37 ہزار 949 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 74 لاکھ 5 ہزار 571 ہوگئی ہے۔
1920 نئے مریض
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ سب سے زیادہ
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سیگر صوبوں کے مقابلے میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576 مریض ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، اسلام آباد میں 40 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 884 ہے۔
مزید 46 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46 مریض دم توڑ گئے ہیں، اس طرح اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
کورونا کے ہاتھوں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید 1589 مریض صحتیاب
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار 589 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح ملک میں کورونا 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
34986 فعال مریض
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے جن میں سے 2 ہزار 348 کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔