تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع

یکم فروری پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ اسکول جائیں گے جب کہ اسی روز سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی


ویب ڈیسک January 18, 2021
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے تحت نویں سے بارہویں جماعت کے لیے تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر میں تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج سے بحال ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ طلبہ کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو اسکول جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی رو سے 26 نومبر سے 24 دسمبر اور پھر 11 سے18 جنوری تک آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیم دی جاری رہی تھی جب کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |