محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
اپنی اسٹوری بیچنے کےلیے مجھ سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں، محمد عامر کی ٹوئٹ
LAS VEGAS:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔
گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم آج محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دے کر اس بات کی وضاحت کردی۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں واضح کردوں کہ میں پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا صرف اس وقت جب یہ مینجمنٹ چھوڑ کر چلی جائے گی لہذا صرف اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے مجھ سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔
خیال رہے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکن پریمیئر لیگ سے واپسی پر اچانک قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بہت ذہنی اذیت برداشت کی اب مزید ہمت نہیں، عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے بیان میں محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ خاص طور پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس پر متعدد الزامات عائد کیے اور ان کی مینجنٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد پی سی بی کے چیف ایکزیکٹو وسیم خان نے بھی محمد عامر سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ پاکستان کے لیے مزید کھیلنے کےلیے تیار نہیں ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ محمد عامر کا کیریئر نوجوان کرکٹرز کیلیے سبق قرار
بعد ازاں ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ صرف خراب کارکردگی بتائی اور کہا کہ وہ دوبارہ پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آسکتے ہیں تاہم عامر نے ایک بار پھر ان کی موجودگی میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔