کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی

24 اور 26 جنوری کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 18, 2021
24 اور 26 جنوری کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے شہر میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے، اور اس کے باعث درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں