سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی

حملے میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی

حملے میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی

DUBAI:
سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے گاؤں پر یمن سے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی شہری دفاع کے مطابق حملے میں ایک گاڑی تباہ اور 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔


پاکستان نے حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاؤں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی تحفظ کی تجدید کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب، خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرناک ہیں، ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 کے اواخر میں یمن میں حوثی باغیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
Load Next Story