افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ 8 اہلکار ہلاک

طالبان حملے میں افغان آرمی کی 2 گاڑیاں اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی


ویب ڈیسک January 18, 2021
واقعہ کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی لاپتہ ہیں۔ فوٹو : فائل

طالبان نے افغان صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ آرمی کی 2 گاڑیاں اور چیک پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، واقعہ کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

طالبان کے حملے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ نے حکومت پر شدید تنقید اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے جھڑپوں کے دوران مزید فوجی دستوں کو حملے کی جگہ نہیں بھیجا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

دوسری جانب بغلان میں ملٹری کمانڈر فارد سیدخیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حملے میں صرف 3 اہلکار مارے گئے جب کہ طالبان کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طالبان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں