عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112550روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112550روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1834ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 128روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112550روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96493روپے ہوگئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story