پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی

سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے، ڈریپ


ویب ڈیسک January 18, 2021
سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے۔ فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا جس میں بورڈ نے مذکورہ ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری دی جب کہ سائینوفارم نے بزریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کے لیے درخواست دی تھی، اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے، سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے جب کہ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں