چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
صوبائی حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا
سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے چینی انجنئیر کو اغوا کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لوند خوڑ اور تھانہ درگئی ملاکنڈ کو قتل اور اغوا سمیت دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد دلارم عرف جواد ولد فضل رحیم ساکن کالو شاہ لونڈ خوڑ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرینڈ، ایک پستول اور 15 کارتوس برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گرد ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سال 2008ء میں ملاکنڈ پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئر مسٹر یانگ کو اغوا کرنے اور زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔ صوبائی حکومت نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔