حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پینل نے اینٹی ڈمپنگ کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ سنادیا


Irshad Ansari January 19, 2021
ڈبلیو ٹی او پینل کے فیصلہ میں پاکستان کو بی او پی پی فلم پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی مد میں پہلے سے وصول کردہ رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے(فوٹو، فائل)

LONDON: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بین الاقوامی قانونی فورم پر ایک اور دھچکا لگا ہے اور ڈبلیو ٹی او ڈسپیوٹ سسٹم پینل نے اینٹی ڈمپنگ کے کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس کو دست یاب دستاویز کے مطابق ڈبلیو ٹی او پینل نے اینٹی ڈمپنگ کیس کا فیصلہ یو اے ای کے حق میں دے دیا ہےاور فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو پینل کی سفارش پر پاکستان یو اے ای سے درآمد کی جانے والی بی او پی پی فلم پر عائد اینٹی ڈمپنگ اقدامات واپس لے۔علاوہ ازیں ڈبلیو ٹی او پینل کے فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بی او پی پی فلم پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی مد میں پہلے سے وصول کردہ رقم واپس کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں