حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پینل نے اینٹی ڈمپنگ کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ سنادیا

ڈبلیو ٹی او پینل کے فیصلہ میں پاکستان کو بی او پی پی فلم پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی مد میں پہلے سے وصول کردہ رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے(فوٹو، فائل)

LONDON:
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بین الاقوامی قانونی فورم پر ایک اور دھچکا لگا ہے اور ڈبلیو ٹی او ڈسپیوٹ سسٹم پینل نے اینٹی ڈمپنگ کے کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔


ایکسپریس کو دست یاب دستاویز کے مطابق ڈبلیو ٹی او پینل نے اینٹی ڈمپنگ کیس کا فیصلہ یو اے ای کے حق میں دے دیا ہےاور فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو پینل کی سفارش پر پاکستان یو اے ای سے درآمد کی جانے والی بی او پی پی فلم پر عائد اینٹی ڈمپنگ اقدامات واپس لے۔علاوہ ازیں ڈبلیو ٹی او پینل کے فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بی او پی پی فلم پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی مد میں پہلے سے وصول کردہ رقم واپس کرے۔
Load Next Story