حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ II ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
امیرشاہ کے55904 ووٹ،جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم30921ووٹ لے سکے
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس52عمرکوٹ ٹو پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے جس پر حلقے میں جشن کا سماں تھا۔
عمرکوٹ کے پی ایس 52 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران قائم کئے جانے والے تمام 128 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار سید امیر علی شاہ نے 55904 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم صرف 30921 ووٹ ہی لے سکے تھے۔
سید امیر علی شاہ کی کامیابی پر ان کے گاں میں جشن کا سماں ہے جہاں بڑی تعداد میں کارکنان ڈھول کی تھاپ اور پارٹی نغموں پر نہ صرف والہانہ رقص کررہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔
یہ نشست پی پی کے ایم پی اے سید علی مردان شاہ کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی،دریں اثنا سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پیر کو پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا تاہم بعض دیہی علاقوں سے سیاسی حامیوں کے درمیان تصادم اور تلاخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔
صحرائی گاوں بوجرا جیو میں قائم پولنگ اسٹیشن پر دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے استعمال سے دونوں اطراف سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔
مخالفین کے حملے کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے حامیوں کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ توڑ دیئے گئے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابوپایا۔
واضح رہے کہ صبح پولنگ کے آغاز کے وقت سردی کی شدت کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرنہ ہونے برابرتھے لیکن سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر مرد و خواتین کا رش اورلمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔