کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ

کراچی کمپنی کے کنٹینر 140 کے بجائے 110ڈالر فی ٹن کے حساب سے کلیئر

چھان بین کی جا رہی ہے، ایسا ہوا ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ثریا بٹ۔ فوٹو: فائل

کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی ایک ال جناح ٹریڈنگ کمپنی نے ویسٹیج پیپر کے درجنوں کنٹینر 140 ڈالر کے بجائے 110 ڈالر ٹن کے حساب سے کلیئر کرائے۔


ویسٹیج پیپر کی قیمت میں 30 ڈالرفی ٹن کے اضافہ کا ایس ار او دسمبر 2020ء میں جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق ویسٹیج پیپر کی قیمت 110 ڈالر کے بجائے 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 140 ڈالر فی ٹن کر دی گئی مگر متعلقہ کمپنی کے کنٹینروں کو 110 ڈالر کے حساب سے ہے نکالا گیا۔

مذکورہ کمپنی ویسٹیج پیپر کے 25 سے 30 کنٹینرزماہانہ منگواتی ہے، اس حساب سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان قومی خزانے کوپہنچایا جارہا ھے ۔ درجنوں کمپنیاں کو اس حساب سے ریٹ لگا کر ان کا مال نکالا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو گرین چینل کی سہولت بھی حاصل ہے،جن کے مال کو چیکنگ کے بغیرکلئیر کیا جاتا ہے۔

 
Load Next Story