خیبر پختونخوا اسمبلی کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور

سمیرا کی قرارداد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نفاذ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ


این این آئی January 19, 2021
سمیرا کی قرارداد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نفاذ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کامطالبہ کیاہے، پی ٹی آئی کی سمیرا شمس کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی وقت کی ضرورت ہے اس سے متعلق ایک قرارداد پہلے بھی منظور کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے اراکین صوبائی اسمبلی، آئی ٹی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کی جا سکے۔ ایوان نے قراردادکی متفقہ منظوری دیدی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں