خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا

ڈونٹس بیچنے والے 13 سالہ عبدالوارث کی ویڈیوفیس بک پر وائرل ہوگئی


Rizwan Tahir Mubeen January 19, 2021
تعلیمی اخراجات اور 60 ہزار روپے تک دے سکتے ہیں، اسسٹنٹ بیت المال۔ فوٹو: فائل

QUETTA: خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا۔

ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں گھر کے تیارہ کردہ ڈونٹس، میکرونی، پیزا اور گلاب جامن فروخت کر کے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کرنے والے 13 سالہ بچے کی ویڈیو فیس بک' پر پھیلنے کے بعد پاکستان بیت المال کی جانب سے انھیں امداد دینے کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر عبدالوارث نے کوئی بھی مدد لینے سے معذرت کر لی۔

پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ایاز حسین شیخ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں بتایا کہ مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے عبدالوارث کی وڈیو دیکھ کر ان کی فوری مدد کے احکام جاری کیے ، ہم ان کی 50 سے 60 ہزار روپے تک کی امداد کر سکتے ہیں اس سے یہ اپنا جو بھی کام کرنا چاہیں اگر یہ تعلیم حاصل کرنا چاہیں، تو ہم پالیسی کے مطابق ان کی اور ان کے بہن بھائیوں کی بھی مدد کریں گے، لیکن یہ خود دار ہیں، کہتے ہیں کہ کسی کی کوئی مدد نہیں چاہیے۔

سنڈے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالوارث نے کہا کہ میں اپنی محنت سے کام آگے بڑھانا چاہتا ہوں، میں کسی کی بھی امداد نہیں لوں گا، کم عمر عبدالوارث سے خصوصی گفتگو اتوار، 24 جنوری کو ''سن ڈے ایکسپریس'' میں شایع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |