پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا

معاہدے کے تحت کمپنی کو پاکستان کے تمام ہوم اور پی ایس ایل میچز نشر کرنے کا موقع ملے گا۔

معاہدے کے تحت کمپنی کو پاکستان کے تمام ہوم اور پی ایس ایل میچز نشر کرنے کا موقع ملے گا۔ فوٹو: فائل

بھارتی نیٹ ورک کی پی سی بی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔

بھارتی نیٹ ورک کی پی سی بی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا جب کہ یہ انکشاف ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کیا گیا،یہ بھی بتایا گیاکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارت میں نشریات دکھانے کیلیے خدمات حاصل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میچ بھارت میں دکھائے جائیں گے، ان معاملات کو میں نہیں بلکہ کمرشل ڈپارٹمنٹ دیکھتا ہے،ہاں ہم اس ڈیل کے بہت قریب ہیں۔


دوسری جانب بھارتی ادارے کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم نے اصولی طور اتفاق کرلیا،پیش رفت مکمل ہونے پر26جنوری سے پاکستان کے میچز دکھانا شروع کرسکتے ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ابھی ایسی کوئی چیز نہیں ہوئی جب ہوگی تو اعلان کردیں گے۔

 
Load Next Story