حکومت مشرف کوسزادلواکرمعافی منگواناچاہتی ہے راشدقریشی

پرویز مشرف کوغداری کے مقدمے میں انصاف ملنے کے بارے میں زیادہ پرامیدنہیں،رہنما اے پی ایم ایل


Online January 01, 2014
پرویز مشرف کوغداری کے مقدمے میں انصاف ملنے کے بارے میں زیادہ پرامیدنہیں،رہنما اے پی ایم ایل۔فوٹو:فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے لیڈراورجنرل(ر) مشرف کے دست راست جنرل(ر) راشد قریشی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جنرل پرویزمشرف کوغداری کے مقدمے میں سزادلواکران سے معافی منگواناچاہتی ہے ۔

حکومت کے اس اقدام سے ملک میں اداروں کے درمیان کشمکش کاامکان ہے، پاکستان فرسٹ فورم کے اجلاس کے موقع پرآن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے راشدقریشی نے کہاکہ وہ پرویز مشرف کوغداری کے مقدمے میں انصاف ملنے کے بارے میں زیادہ پرامیدنہیں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔