بیڑی دیر سے لانے پر باپ نے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی

بچے کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بھارتی پولیس


ویب ڈیسک January 19, 2021
بچے کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشیوشناک ہے، بھارتی پولیس

حیدر آباد دکن میں سنگدل باپ نے بیڑی دیر سے لانے پر 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی جس سے وہ 90 فیصد جھلس گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن میں بلو نامی شخص نے رات 9.30 بجے اپنے 10 سالہ بیٹے کو بیڑی لینے کے لیے قریبی دکان بھیجا لیکن چرن نے واپسی آنے میں دیر کردی اور وہ آدھے گھنٹے بعد گھر واپس لوٹا۔

چھٹی جماعت میں زیر تعلیم چرن کے تاخیر سے بیڑی لانے پر غصے میں بیٹھے سنگدل باپ پہلے بیٹے پر زور زور سے چلایا اس دوران بچے کی ماں نے بیچ بچاو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔

بعد ازاں بلو نے اپنے بیٹے پر تیل چھڑکا اور پھر بیڑی پینے کے لیے ماچس جلائی جو اپنے بیٹے کے اوپر پھینک دی اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے گھر سے باہر بھاگنے لگا اور گھر سے تھوڑی دور جا کرنہر میں چھلانک لگا کر اپنی جانب بچائی۔

پولیس کے مطابق وہاں موجود انسانی حقوق کی کارکن نے بچے کی جانب بچانے کے لیے اس پر مزید پانی پھینکا اور اسے فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم اس کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بلو کو حراست میں لے لیا ہے جو اس وقت نشے کی حالت میں تھا جب کہ بلو نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چرن پر صرف بیڑی لانے میں دیر کرنے پر غصہ نہیں تھا بلکہ وہ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دیتا تھا اور آج بھی ٹیوشن پڑھنے نہیں گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں