اسلام کا مذاق مت اڑاؤ حریم شاہ کا مفتی قوی کو مشورہ

گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 19, 2021
گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مفتی قوی کو کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں شیطان نہ بنو، منافق نہ بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔

گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔

یہ ویڈیو خود حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی اور اسی ویڈیو کے تھوڑی دیر بعد ہی حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ ایک اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ اور مفتی قوی ڈریسنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے بے ہودہ گفتگو کرنے پر مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مفتی قوی حریم شاہ کو بتارہے ہیں کہ انہوں نے کہاں کہاں سے تعلیم حاصل کی۔ اسی دوران ان کے برابر میں کھڑی اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی ہوئی حریم شاہ مفتی قوی کی بات کاٹ کر ان سے سوال پوچھتی ہیں مفتی صاحب کہتے ہیں ابلیس کو پوری دنیا پوری کائنات میں سب سے زیادہ معلومات تھیں؟

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ویب سیریز ''راز'' کا پہلا ٹیزر جاری

تاہم مفتی قوی حریم شاہ کا سوال نظرانداز کرکے دوبارہ جامعہ اظہر سے متعلق بتانے لگتے ہیں جس پر حریم شاہ دوبارہ کہتی ہیں جامعہ اظہر نہیں، میں کہہ رہی ہوں کہ ابلیس کے پاس سب سے زیادہ معلومات تھیں اور پھر وہ راہ راست سے بھٹک گیا تھا۔

اس کے بعد حریم شاہ مفتی قوی کو کہتی ہیں ابلیس نہ بنو، شیطان مت بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔ جب کہ اس دوران مفتی قوی آئینے میں دیکھ کر اپنے بال بناتے رہتے ہیں۔ حریم شاہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKMDeYUB4en/"]

واضح رہے کہ تھپڑ مارنے والی ویڈیو سے قبل حریم شاہ نے ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ اور مفتی قوی ساتھ موجود ہیں اور دونوں کے پس منظر میں پنجابی گانا بج رہا ہے۔ ویڈیو میں دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں اور ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ مفتی قوی اور حریم شاہ کے درمیان تلخ کلامی کا کوئی واقع ہوا ہو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKLr6sMh-3n/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔