جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

ملزم نے 150 جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن کے ذریعے لڑکیوں کو ہراساں کرتا تھا۔


کورٹ رپورٹر January 19, 2021
ملزم نے 150 جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن کے ذریعے لڑکیوں کو ہراساں کرتا تھا۔

مقامی عدالت نے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزم صبیح فرحت کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کے روبرو جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزم صبیح فرحت کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے موقف دیا کہ ملزم نے 150 جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن کے ذریعے لڑکیوں کو ہراساں کرتا تھا۔ ملزم نے ایک لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی لیکن شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر اسکی بہن کو بھیج دیں۔ ملزم نے لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ خاندان کی درخواست پر ایف آئی نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لڑکیوں کی نازیبا تصاویریں بھی برآمد کرلیں۔ ایف آئی اے نے درخواست کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنے کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |