میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں اور نیب کو بے نقاب کرتا رہوں گا سلیم مانڈوی والا

نیب سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  

نیب سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ میرے خلاف نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا اور میرے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہیں، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے، کڈنی ہلز پلاٹس کیس سیاسی کردار کشی کے لئے بنایا گیا ہے، نیب کو بے نقاب کرنے کی میری جدوجہد جاری رہے گی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ منگلا ویو ریزارٹ کیس میں میری کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے، جنرل ہلال اور جنرل درانی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں منگلہ ویو ریزارٹ میں نے کوئی بےنامی نہیں کی، منگلا ویو ریزارٹ میں نے کوئی نےنامی شئیرز، یا پلاٹس ٹرانسفر نہیں کئے، جنرل درانی اور جنرل ہلال میرے گواہ ہیں کہ میں نے کوئی غیر قانونی طور پر شئیرز یا الاٹمنٹ نہیں کی۔
Load Next Story