نصرت شہباز کا وارنٹ گرفتاری منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

عمر رسیدہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، اہلیہ شہباز شریف


ویب ڈیسک January 19, 2021
عمر رسیدہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، اہلیہ شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نصرت شہباز نے نیب کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی جس میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، میں نے حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کےلیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، لیکن عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

نصرت شہباز نے کہا کہ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس دائر ہونے سے قبل عرصہ دراز سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہوں، عمر رسیدہ اور کئی بیماریوں میں مبتلا ہوں، مجھے دل کی بیماریاں ہیں، جوڑوں کا درد ہے اور چلنے سے بھی قاصر ہوں، بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان نہیں آسکتی، لہذا عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جبکہ پیشی سے معافی دی جائے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔