نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار
عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کم عمر شادی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ مقامی عدالت نے آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو آرزو کی کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: نومسلم آرزو فاطمہ کا والدین کے ساتھ جانے سے پھر انکار
عدالت نے مقدمے کو ٹرائل کے لئے سیشن عدالت بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق نکاح کے گواہان دانش اور حبیب مقدمے کے اندراج کے بعد سے مفرور تھے۔