عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب اسپتال منتقل
مجھے ایسا لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے طبیعت خراب ہوئی، ساتھی اداکارہ
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ''گنگو بائی کاٹھیاواڑی'' کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عالیہ بھٹ ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''گنگو بائی کاٹھیاواڑی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم دو روز قبل اچانک عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران لگاتار کام کرنے کی وجہ سے ہونے والی تھکن کے باعث طبیعت خراب ہوئی تھی۔
عالیہ بھٹ کی ساتھی اداکارہ سیما پاہوا جو فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں سے جب عالیہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا جس دن عالیہ بھٹ کی طبیعت خراب ہوئی میں اس وقت شوٹ نہیں کررہی تھی۔ تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے تھکن کا شکار ہوئی تھیں۔ سنجے لیلا بھنسالی وہ شخص نہیں ہیں جو کام میں جلد بازی کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اداکاروں سے کب اور کس طرح کام لینا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی تیزابیت اور متلی کے باعث طبیعت خراب ہوئی تھی۔ تاہم ان کی اسی دن طبیعت سنبھل گئی تھی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ بلکہ عالیہ بھٹ اس واقعے کے اگلے ہی دن فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود تھیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم ''گنگو بائی کاٹھیا واڑی'' کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے بہت چھوٹی عمر میں غلط کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔