اداکارہ ریما کوکورونا ویکسین لگادی گئی

کورونا ویکسین سے متعلق اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیو بھی شیئرکی


ویب ڈیسک January 19, 2021
اداکارہ ریما امریکا میں مقیم ہیں ان کے شوہرڈاکٹرشہاب امریکا میں ماہرامراض قلب ہیں۔: فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ریما کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ریما کوامریکا میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوزلگادی گئی۔ اس متعلق اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیو جاری کی اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKN5eJbBFbs/"]

اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک وڈیوشیئرکی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا وہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اوراپنے چاہنے والوں کوبھی کورونا ویکسین لگوانے کا کہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریما امریکا میں مقیم ہیں۔ ان کے شوہرڈاکٹرشہاب امریکا میں ماہرامراض قلب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔