پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی

پی ڈی ایم کا کوئی عہدے دار الیکشن کمیشن نہیں پہنچا اور نہ ہی فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کے لیے اہم اعلان پر عمل کیا

پی ڈی ایم کی قیادت میں سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے دفتر تک نہیں گیا(فوتو، فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی قیادت ایک اہم اعلان پر عمل کرنا ہی بھول گئی۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کو تحریری یاداشت جمع کرانا بھول گئی ۔ پی ڈی ایم کا کوئی عہدے دار الیکشن کمیشن نہیں پہنچا اور نہ ہی تحریک انصاف کے کیس سے متعلق جلد فیصلے کے لیے یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی۔


یہ خبر بھی پڑھیے:طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان

واضح رہے کہ مولاناغفور حیدری نے پنڈال آمد پر تحریری یارداشت جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر احتجاج کے اختتام تک اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم پی ڈی ایم قیادت کی احتجاجی یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع ہی نہیں کروائی گئی۔
Load Next Story