سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112850روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112850روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

NEW YORK:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 1844ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔


سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112850روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 96750روپے ہوگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story