روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 8 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter January 19, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 8 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

مختلف شعبوں میں ادائیگیوں کے دباؤ جیسے عوامل کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 8 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں