بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل

دکاندار نے بسکٹ لینے آنے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دکاندار نے بسکٹ لینے کے لیے آنے والی بچی کو گھر میں بلا کر زیادتی کی، فوٹو : فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 45 سالہ شخص نے آٹھویں کلاس کی طالبہ کو جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اسکول سے آنے کے بعد گھر کی قریبی دکان سے بسکٹ لینے والی 13 سالہ طالبہ کو دکاندار نے زبردستی گھر میں دھکیل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


زیادتی کے بعد پہچانے جانے کے خوف سے دکاندار نے بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش کو قریبی جھاڑیوں میں پھینک دی۔ والدین نے کافی دیر گزرنے کے بعد بھی گھر نہ پہنچنے پر تلاش شروع کی تو دکاندار بھی اس میں پیش پیش تھا۔

والدین کو قریبی جھاڑیوں سے بچی کی لاش مل گئی، پولیس نے تفتیش کے دوران بچی کے کپڑوں سے بسکٹ کے ذرات سے دکاندار تک پہنچ گئی جس نے اقبال جرم کرلیا ہے۔
Load Next Story